45

ایک دن میں سونا 3550 روپے فی تولہ مہنگا

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج پھر ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 3550 روپے اضافہ ہوا ہے۔

اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 46 ہزار 50 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 18 ڈالر کم ہوکر 1729 ڈالر فی اونس ہے۔