32

شاہین شاہ آفریدی انجری کے باعث ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ سے باہر

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اے سی سی ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ اور انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔

پی سی بی میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی اور انڈی پینڈنٹ اسپیشلسٹس نے تازہ ترین اسکینز اور رپورٹس کی روشنی میں کرکٹر کو آرام تجویز کیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو چار سے چھ ہفتے آرام کی تجویز کی گئی ہے۔

پاکستان اور نیدرلینڈز کی ون ڈے سیریز میں شاہین کو آرام دینے کا فیصلہ
سری لنکا کیخلاف دوسرا ٹیسٹ، شاہین کی جگہ نعمان علی پلیئنگ الیون میں شامل
شاہین آفریدی سری لنکا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر


ممکنہ طور پر شاہین آفریدی کی نیوزی لینڈ میں اکتوبر میں ہونے والی سہہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے کرکٹ میں واپسی ہو گی۔

اےسی سی ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے لیے شاہین آفریدی کے متبادل کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم ایشیا کپ کے لیے پیر کو روٹرڈیم سے دبئی روانہ ہوگی۔

واضح رہے کہ شاہین آفریدی گال میں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں دائیں گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے۔