43

سونے کی فی تولہ قیمت میں 2800 روپے کی کمی

کراچی: بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 2 ڈالر کے اضافے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 2800 روپے اور 2397 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔ 

جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد راولپنڈی اسلام آباد پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 142600روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 122256روپے کی سطح پر آگئی۔

 

اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1540روپے پر مستحکم رہی اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1320.30 روپے کی سطح پرمستحکم رہی ہے۔