87

دوسرا ون ڈے، میزبان ٹیم کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

روٹرڈیم میں پاکستان اور نیدرلینڈز کےدرمیان دوسرے ون ڈے میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

دونوں ٹیموں نے اپنی ٹیمیں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ پاکستان کی قیادت بابر اعظم کررہے ہیں۔ نائب کپتان شاداب خان، امام الحق، فخر زمان، محمد رضوان اور سلمان علی آغا پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔ خوشدل شاہ، محمد نواز، محمد وسیم، حارث رؤف اور نسیم شاہ بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

اس سے قبل 16 اگست کو ہونے والے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو 16 رنز سے شکست دی تھی۔

میچ کی خاص بات اوپنر فخر زمان کی شاندارسنچری تھی۔ انھوں نے 109 گیندوں پر 109 رنز اسکور کئے تھے۔

کپتان بابراعظم نے نصف سنچری اسکور کی تھی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی جارہی ہے۔ سیریز کا تیسرا میچ 21 اگست کواس ہی گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔