49

آسام: بھارت میں 15 سالہ لڑکی نے محبت ثابت کرنے کے لیے محبوب کے ایچ آئی وی پازیٹو والے خون سے بھرے انجکشن کو اپنے جسم میں لگوالیا، اس کی یہ حرکت سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ بھارتی میڈ

اسلام آباد: حکومت نے چار شعبوں پر مزید 40 ارب روپے ٹیکس کا بوجھ ڈالنے کے لیے منی بجٹ پر کام شروع کردیا۔

ایکسپریس نیوز کو ایف بی آر ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق فرٹیلائزر، شوگر، تمباکو اور ٹیکسٹائل کے شعبے پر مزید ٹیکسز عائد کیے جانے کا امکان ہے۔

ایف بی آر ذرائع نے بتایا کہ ان چار بڑے سیکٹرز پر آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ اجلاس سے قبل منی بجٹ اور آرڈیننس کے ذریعے ٹیکسز عائد کیے جا سکتے ہیں۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر ان لینڈ ریونیو پالیسی ونگ منی بجٹ کے خدوخال پر کام کر رہا ہے، تاجروں کے بلوں سے فکسڈ ٹیکس ختم ہونے کے باعث ٹیکس اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ ٹیکس ختم ہونے والے 40 ارب روپے کے نقصان کو دوسرے طریقے سے پورا کیا جاسکے۔

ایف بی آر حکام کے مطابق منی بجٹ اور آئی ایم ایف پر بریفنگ کیلئے وزیراعظم آفس میں ہوگی اور پھر منظوری کے بعد جلد از جلد اقدامات کیے جائیں گے۔