116

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری

کراچی: انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

جمعرات کے روز کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی اور ڈالر 1.91 روپے سستا ہوکر 220 روپے کا ہوگیا۔

کاروبار  کے دوران ڈالر کی قیمت میں مزید کمی آئی ہے اور ڈالر 4.66 روپے سستا ہوکر انٹربینک میں  217.25 روپے کا ہوگیا۔

انٹربینک میں کاروبار کے اختتام  پر ڈالر  کی قدر میں میں مجموعی طور پر 3.3 روپے کمی ہوئی اور ڈالر 218.88 روپے پر بند ہوا۔