54

عالمی قیمت بڑھنے کے باوجود ملکی سطح پر سونے کے نرخ میں کمی

کراچی: سونے کی عالمی قیمت میں اضافے کے باوجود مقامی سطح پر سونے کے نرخ کم ہوگئے۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 21 ڈالر بڑھ کر 1787 ڈالر کی سطح پر آگیا جس کے بعد مقامی سطح پر سونے کی قیمت بڑھنے کے بجائے کم ہوگئی۔

ملکی سطح پر 10 گرام سونے کی قیمت 1800 روپے گھٹ کر ایک لاکھ 22 ہزار 771 روپے کی سطح پر آگئی جب کہ فی تولہ سونے کی قیمت 2100 روپے گھٹ کر ایک لاکھ 43 ہزار 200 روپے کی سطح پر آگئی۔