38

ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان برقرار

 کراچی: ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان برقرار ہے، آج انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 227 روپے سے بھی کم ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان کئی روز سے برقرار ہے، آج جمعرات کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں دو روپے 65 پیسے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد ڈالر کی قیمت 226 روپے 15 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری ہوچکی ہیں لہٰذا اب صرف رواں سال کے لیے 4 ارب ڈالر کے مطلوبہ سرمائے کی کمی کو پورا کرنا باقی ہے جسکا انتظام ہونے سے آئی ایم ایف حکام کی جانب سے مطلوبہ قسط جاری ہوجائے گی۔

ڈالر کی قیمت میں کمی ساتھ ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے، 100 انڈیکس بڑھ کر 41 ہزار 500 کی سطح پر آگیا ہے جبکہ 474 پوائنٹس کی تیزی بھی ہوئی ہے۔