50

امریکی ڈالر 4 روپے مہنگا ہو کر 237 روپے کا ہو گیا

پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے اور سیاسی عدم استحکام کے باعث ڈالر کی قدر تھمنے میں نہیں آ رہی۔

انٹربینک میں آج بھی ڈالر 4 روپے 7 پیسے مہنگا ہو کر 237 روپے  کا ہو گیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر  239 روپے کا  ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی ڈالر 3 روپے 5 پیسے مہنگا ہو کر 232 روپے 93 پیسے پر بند ہوا تھا۔قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر مرتضیٰ سید نے بھی ایک بیان میں کہا تھا کہ عالمی معیشت میں کئی بحران بیک وقت ابھرتے نظر آ رہے ہیں، سیاسی بے یقینی کی وجہ سے فیصلہ سازی میں نقصان دہ تاخیر ہوئی۔