51

انٹربینک میں ڈالر 221 روپے 99 پیسےکا ہوگیا

 انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان آج بھی برقرار  رہا ۔

آج انٹربینک میں کاروبارکے دوران ڈالر اونچی اڑان کے بعد 224 روپے تک پہنچ گیا تھا تاہم  کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 6 روپے 79 پیسے مہنگا ہوکر 221 روپے 99 پیسے پر بند ہوا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 8 روپے مہنگا ہوکر 224 روپے کا ہوگیا۔

پیر کے روز  انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 215.20  روپے پر بند ہوا تھا۔

انٹربینک کے دو کاروباری دنوں میں ڈالر11.04روپے مہنگا ہوا ہے جب کہ  یکم سے 19 جولائی کے دوران ڈالر 17.14روپے مہنگا ہوا ہے۔