42

ڈالر کی انٹربینک قیمت 225 روپے تک پہنچ کر 222 کی بلند ترین سطح پر بند

ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کے قرض پروگرام کی بحالی کے معاہدے کے باوجود روپے کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

منگل کے روز کاروباری دن کے آغاز پر بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا اور کاروبار کے دوران ڈالر ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح روپے سے تجاوز کرگیا۔ ایک موقع پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 9.92 روپے کے اضافے سے 225.12 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی تاہم شام تک مارکیٹ بند ہونے پر ڈالر کی قیمت میں کمی واقع ہوئی۔

منگل کو مارکیٹ بند ہونے تک مجموعی طور پر ڈالر کی قدر میں 6.79 روپے کا اضافہ ہوا اور اس کی قیمت 221.99 روپے کی سطح پر بند ہوئی تاہم یہ بھی نئی بلند ترین سطح ہے۔

ماہرین کے مطابق پنجاب کے ضمنی انتخابات کے نتائج کے بعد پنجاب حکومت میں تبدیلی اور غیر یقینی سیاسی صورتحال کے سبب روپے کی قدر میں یک دم یہ بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔