35

بابراعظم نے ٹیسٹ کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹیسٹ کرکٹ میں 3 ہزار رنز مکمل کرلیے۔

سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی چوتھی اننگز میں 30 رنز مکمل کرکے ٹیسٹ کیرئیر میں 3 ہزار رنز مکمل کرنے والے 19 ویں پاکستانی کرکٹر بن گئے۔

انہوں نے ٹیسٹ 41 ٹیسٹ کی 73 اننگز میں 3 ہزار رنز بنائے، جس میں 21 نصف سنچریاں جبکہ 7 سینچریاں شامل ہیں۔

اس سے قبل اسد شفیق کے سال 2016 میں پاکستان کیلئے کھیلتے ہوئے 3 ہزار سے زائد رنز کا ہندسہ عبور کیا تھا۔