65

سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 1550 روپے کا بڑا اضافہ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 1550 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن  کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1550 روپے بڑھی ہے۔

ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 42 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 1329 روپے اضافے سے 122085 روپے ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 6 ڈالر اضافے سے 1715 ڈالرفی اونس ہے۔