52

عبدالرزاق نے قومی کر کٹ ٹیم سے کیا اُمید با ندھی

 لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم گزشتہ ایک سال سے تمام شعبوں میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کررہی ہے، مجھے لگتا ہے انہیں آئی سی سی رینکنگ میں نمبر 1 پوزیشن پر ہونا چاہیے تھا۔

مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کہا کہ ورلڈ تائٹل کی دوڑ میں پاکستان اب خطرناک حریف کے طور پر سامنے آیا ہے، بابراعظم کی کپتانی میں قومی ٹیم نے آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز جیسی ٹیموں کو ہرایا ہے جبکہ بیٹنگ، بالنگ اور فیلڈنگ میں بہتری آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے پوری امید ہے کہ ’’آئندہ آئی سی سی ٹورنامنٹس میں پاکستانی ٹیم کارکردگی دکھائے گی اور ٹاپ پر رہے گی، میں چاہتا ہوں تمام فارمیٹس میں بابراعظم ٹاپ پوزیشن پر قابض ہوں‘‘۔

عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ بابراعظم کی فارم اسی طرح بحال رہی تو یہ پاکستان کرکٹ کیلئے خوش آئند ہے۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی20 رینکنگ میں بالترتیب چھٹے، چوتھے اور تیسرے نمبر پر موجود ہے۔