55

دھونی کی سالگرہ کے مو قع پردھانی نے ان سے کیا درخواست کی

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے بھارت کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ان سے ایک درخواست بھی کی ہے۔

ٹوئٹر پر دھانی نے ایم ایس دھونی کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے دھونی کے نام پیغام لکھا جس میں درج تھا کہ ہر دور کے ایک عظیم تفریح مہیا کرنے والے اور فنشر کو سالگرہ مبارک ہو۔

دھانی نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ سر ایم ایس دھونی، سالگرہ مبارک، آپ میرے لیے رول ماڈل اور انسپائریشن ہیں، آپ کرکٹ کھیلنے کے لیے ابھی بھی جوان اور فٹ ہیں، برائے مہربانی ہم سب کو مزید چند برس تفریح مہیا کرتے رہیں۔