43

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 10روپے کا اضافہ

 عرفان کھوکھر کا وزیراعظم شہباز شریف سے ایل پی جی مافیا کے خلاف فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2022ء)مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 10روپیکا اضافہ کردیا گیا۔10 روپے اضافے کے بعد ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 120 روپے مہنگا ہوگیا ،کمرشل سلنڈر کی قیمت بھی 455 روپے بڑھ گئی ہے۔چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھرنے بتایاکہ ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ بلاجواز ہے۔

یل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے وزیراعظم شہباز شریف سے ایل پی جی مافیا کے خلاف فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مافیا نے خودساختہ طور پر ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے فی کلو اضافہ کرکے فی کلو قیمت 210روپے تک پہنچا دی ہے۔چیئرمین عرفان کھوکھر کے مطابق گھریلوں سیلنڈر کی قیمت 120روپے کے اضافے سے 2475روپے اور کمرشل سیلنڈر کی قیمت 455روپے کے اضافے سے 9532روپے ہوگئی ہے جبکہ گلگت بلتستان میں فی کلو ایل پی جی کی قیمت 260 روپے تک پہنچ گئی ہے۔