اسلام آباد۔باکسر عامر خان نے پاکستانی سیاست میں انٹری کا اعلان کردیا ہے۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کی سیاست میں شامل ہونا چاہتے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ وہ مزید ایک سال تک باکسنگ کریں گے اور پھر ریٹائرمنٹ لے کر پاکستان میں آکر سیاست میں حصہ لیں گے۔عامر خان کا کہنا ہے کہ انکاوزیراعظم بننے کا ارادہ نہیں ہے وہ صرف کھیل اور کھیلوں کے وزیر بننا چاہتے ہیں۔
عالمی چمپئن باکسر عامر خان نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے عمران خان کھیلوں کے لئے کچھ نہ کرسکے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کو پہچان کھیل نے دی لیکن وہ کھیلوں پر توجہ نہ دے سکے۔