41

پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی بند کرنے کا اعلان

فیصل آباد۔ آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے آج (اٹھائیس اکتوبر)سے ہڑتال اور پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی بند کرنیکا اعلان کردیا،آن لائن کے مطابق  آل پاکستان ٹینکر ز ایسوسی ایشن کے صدر شرافت علی خاں خٹک کا کہنا ہے کہ اوگرا کی جانب سے پرانے آئل ٹینکر زکو بند کرنے کا فیصلہ کہا ہے جوکہ سراسر نا انصافی ہے۔

اوگرا کوپرانے آئل ٹینکرز کی بندش کیلئے وقت دے، اگر اوگرا نے پرانے آئل ٹینکرز کی بندش کا فیصلہ واپس نہ لیا تو کل سے آئل ٹینکرز بند کرکے تیل کی سپلائی بند کردی جائیگی۔