56

پی آئی اے کا کوالالمپور کیلئے دوبارہ پروازوں کا آغاز

کراچی۔پی آئی اے نے کوالالمپور کے لئے پروازوں کا دوبارہ آغاز کر دیا۔پہلی پرواز   PK894 تین سو سے زائد مسافروں کولے کر آج صبح اسلام آباد سے روانہ ہوئی۔اسلام آباد سے کوالالمپور کے ہفتہ وار دو پروازیں بروز ثوموار اور جمعہ کو روانہ ہوں گی۔ کوالالمپور کے لئے 8 ماہ کے بعد پروازیں دوبارہ شروع کی گئی ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ فضائی حدود کی بندش کے باعث پروازیں معطل کی گئی تھیں۔

پروازوں کے دوبارہ شروع کرنے پر کاروباری حلقوں اور ملائیشیا میں مقیم پاکستانیوں نے خیر مقدم کیا ہے۔اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے ائر مارشل ارشد ملک نے کہا کہ کاروباری ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے کوالالمپور کے لئے پروازوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔ انہوں نے پی آئی اے کے متعلقہ شعبہ جات کو مسافروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کو یقینی بنانے کی ہدایت کیں۔