39

پی آ ئی اے کا 5 نئے طیارے بیڑے میں شامل کرنیکا فیصلہ

کراچی۔قومی انٹرنیشل ایئر لائن(پی آئی اے)نے 5 نئے طیارے اپنے بیڑے میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے،تفصیلات کے مطابق پی آئی اے دو مراحل میں 5 طیارے اپنے فضائی بیڑے میں شامل کرے گی،پہلے مرحلے میں دو اے 320 طیارے رواں ماہ کے آخر اور نومبر میں لیے جائیں گے۔

3 نیرو باڈی طیاروں کے لیے ٹینڈر نومبر میں جاری ہوگا،ذرائع پی آئی اے کا کہنا ہے کہ نئے 323 نیرو باڈی طیارے کم ایندھن خرچ کریں گے، نئے طیاروں سے پی آئی اے اندرون و بیرون ملک پروازوں میں اضافہ کرے گا،پی آئی اے نے لاہور سے اسلام آباد ہر 3 گھنٹے کے بعد فلائٹ چلانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔