43

بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے بینک میں رقم بھیجنے کی سہولت

اسلام آباد۔چیئرمین /چیف ایگزیکٹو آفیسر منی گرام الیکس ہومز اور چیف ایگزیکٹو آفیسر بنک الفلاح بلال اصغر نے نئے بنک ڈیپازٹ کھولنے کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس سے بیرون ملک مقیم صارفین پاکستان میں کسی بھی بنک اکاؤنٹ میں رقم بھیج سکیں گے۔ معاہدوں پر دستخط کرنے کی تقریب کے موقع پر وزیراعظم کے برطانیہ اور یورپ کیلئے تجارت و سرمایہ کاری کیلئے ترجمان صاحبزادہ جہانگیر بھی موجود تھے۔

انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اہم منڈی ہے جوکہ شرح نمو بالخصوص ترسیلات زر وصول کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی منی لانڈرنگ کے خاتمہ کی پالیسی کے تناظر میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو اس معاہدے سے اپنی محنت کی کمائی واپس پاکستان بھیجنے کی سہولت اور آسانی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ منی گرام اور بنک الفلاح کے درمیان نئے معاہدے سے صارفین کو ان کی ضروریات کے مطابق خدمات کی فراہمی میں مدد ملے گی۔ تقریب میں سینئر بنکاروں نے بھی شرکت کی