67

بجلی قیمتوں میں اضافہ ٗ صارفین پر 22ارب کا بوجھ

اسلام آباد۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 1روپے 66پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1روپے 66پیسے اضافہ ماہ اگست کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔

بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک پر لاگو نہیں ہوگا بجلی کی حالیہ قیمت میں اضافے کے باعث بجلی صارفین پر 22ارب 60کروڑ کا اضافی بوجھ پڑے گا۔