45

تیسرا ون ڈے: پاکستان کو جیت کیلئے 298 رنز کا ہدف

تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلئے 298 رنز کا ہدف دے دیا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں سری لنکا کے کپتا لہیرو تھریمانے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کے خلاف دوسرا ایک روزہ میچ کھیلنے والی لنکن ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ اگر ہم ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے لیکن سری لنکا کو کم رنز پر محدود کرنے کی کوشش کریں گے۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، امام الحق اور عماد وسیم کی جگہ عابد علی اور محمد نواز کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ 30 ستمبر کو ہونے والے میچ میں پاکستان نے بابراعظم کی شاندار بلے بازی اور عثمان شنواری کی تباہ کن بولنگ کے باعث سری لنکا کو شکست دیدی تھی۔