48

باکسر عامر خان کا لائن آف کنٹرول کا دورہ کرنے کا اعلان

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے مقبوضہ کشمیر اور سرحد پر جاری بھارت کی اشتعال انگیزی کو عالمی سطح پر سامنے لانے کے لیے لائن آف کنٹرول کا دورہ کرنے کا اعلان کردیا۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد وہاں اضافی بھارتی سیکیورٹی فورسز کو تعینات کردیا گیا تھا اور مسلسل 20 دن سے گرفیو کا سلسلہ جاری ہے۔

اس دوران بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی کا سلسلہ بھی جاری ہے، جس کے نتیجے میں پاک فوج کے متعدد جوان اور شہری جام شہادت نوش کر چکے ہیں۔

 

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ وہ انسانیت کی خاطر آئندہ ماہ آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول کا دورہ کروں گا تاکہ امن کے قیام کے لیے اپنی آواز بلند کرسکوں کیونکہ ایل او سی پر معصوم لوگ متاثر ہورہے ہیں۔