57

قومی کرکٹر عماد وسیم بھی رشتہ ازدواج میں منسلک

پاکستان کرکٹ کے حلقوں میں شادیوں کا موسم چل رہا ہے اور فاسٹ باؤلر حسن علی کے بعد آل راؤنڈر عماد وسیم بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔

قومی کرکٹر عماد وسیم کے نکاح کی تقریب ہفتہ کو اسلام آباد کی شاہ فیصل مسجد میں منعقد ہوئی جس میں قریبی عزیز واقارب اور دستوں نے شرکت کی۔عماد وسیم کا نکاح برطانوی نژاد پاکستانی ثانیہ اشفاق سے ہوا ہے اور انہوں نے نکاح کی تقریب میں سفید کرتا اور کالی ویسٹ کوٹ زیب تن کر رکھی تھی۔

آل راؤنڈر کے ولیمہ کی تقریب 26اگست کو منعقد ہو گی جس میں وزیر اعظم عمران خان، قومی ٹیم کے کرکٹرز سمیت دیگر اہم شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 19اگست کو فاسٹ باؤلر حسن علی کا بھارتی نژاد سامعیہ سے دبئی میں نکاح ہوا جس میں کرکٹر شاداب خان اور عزیز واقارب نے شرکت کی تھی۔