120

حسن علی کی شادی کے چند خاص لمحات

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی زندگی کے نئے اسپیل کا آغاز ہوگیا۔

پاکستانی دُلہا حسن علی اور بھارتی دلہن سمعیہ کی شادی کی تقریب دبئی کے ایک سیون اسٹار ہوٹل میں ہوئی جس میں رشتے داروں، قریبی دوستوں نے شرکت کی جبکہ ساتھی کرکٹر شاداب خان بھی شریک تھے۔

حسن علی نے شاندار سیاہ شیروانی جبکہ ان کی اہلیہ نے قیمتی سرخ عروسی لباس زیب تن کیا۔

مہمانوں کی تواضع کیلئے عربی اور دیسی کھانوں کا اہتمام کیا گیا۔ 

کرکٹ کے میدانوں میں مخالف بیٹسمینوں کو دباؤ میں لانے والے حسن علی اپنی زندگی کے اس اہم موڑ پر خود کافی پریشر میں نظر آئے۔ حسن علی کا کہنا تھا کہ بدھ کو دبئی میں ہی ولیمہ ہوگا جبکہ پاکستان  میں بھی ایک بڑا استقبالیہ دیا جائے گا۔