57

ڈالر کی اڑان تھم گئی ٗ نرخوں میں کمی

کراچی۔ انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مزید 25 پیسے کی کمی ہوگئی ۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 158.25 سے کم ہوکر 158 روپے کا ہوگیا۔

گذشتہ روز 20 پیسے سستا ہونے کے بعد  ڈالر کی قیمت 158.60 سے کم ہوکر 158.40 روپے ہو گئی تھی۔تاہم سونے کی کل میں اضافہ کا رجحان برقرار تھا اور اس کی فی تولہ قیمت میں 1750 روپے اضافہ ہوا تھا۔