193

حسن علی بھارتی لڑکی سے شادی کا باقاعدہ اعلان کل کریں گے

 لاہور: قومی کرکٹر حسن علی بھارتی لڑکی کے ساتھ  شادی کا باقاعدہ اعلان کل کریں گے۔

حسن علی بھارتی لڑکی کے ساتھ  شادی کا باقاعدہ اعلان کل کریں گے، حسن علی اور لڑکی کے والدین کی جانب سے اجازت کے بعد وہ اپنے جیون ساتھی کا نام اور دوسری تفصیلات اپنے مداحوں کے لیے شیئر کریں گے۔

 پاکستان اور ہمسایہ ملک کےمیڈیا میں اس کا چرچا ہوا، حسن علی نے اپنے ابتدائی موقف میں اس بات کی تصدیق ضرور کی تھی کہ ان کی شادی  ہونے جارہی ہے تاہم ان کا کہناہےکہ ابھی  بات چیت چل رہی ہے، معاملات کنفرم ہونے پر وہ اس کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔

حسن علی کی ہونے والی اہلیہ کا تعلق بھارتی شہر ہریانہ سے ہے تاہم ایک ایئرلائن  سے وابستہ ہونے کے بعد وہ ان دنوں دبئی میں مقیم ہیں، حسن کے قریبی ذرائع کے مطابق شادی 20 اگست کو دبئی میں ہوگی، اس  حوالے سے دونوں گھرانوں نے اپنی تیاریاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔