143

بھارت کو ورلڈکپ سیمی فائنل میں شکست، نیوزی لینڈ ایک مرتبہ پھر فائنل میں

ورلڈ کپ 2019 کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے بارش سے متاثرہ میچ میں بھارت کو 18 رنز سے شکست دے کر مسلسل دوسری مرتبہ ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلے گئے میچ کو گزشتہ روز بارش سے متاثرہونے کی وجہ سے روک دیا گیا تھا جس کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم نے دوسرے روز اپنی نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی۔

بھارت کی مضبوط ٹیم کو ایک مشکل وکٹ پر جیت کے لیے 240 رنز کا ہدف ملا لیکن مایہ ناز بلے باز نیوزی لینڈ کی شان دار باؤلنگ کے سامنے گزشتہ میچوں کی اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام ہوئے۔

روہت شرما، ویرات کوہلی اور راہول صرف ایک، ایک رن بنا کر پویلین لوٹے تو اس وقت بھارت کا مجموعی اسکور صرف 5 رنز تھا جس کے بعد دنیش کارتک صرف 6 رنز بنا کر 24 کے مجموعے پر آؤٹ ہوئے۔

بھارت کی جانب سے پانچویں وکٹ میں ہرڈیک پانڈیا اور رشبھ پانٹ نے 47 رنز کی شراکت بنائی اور اسکور کو 71 رنز تک پہنچایا تاہم پانٹ 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

سابق کپتان دھونی جب بیٹنگ کے لیے آئے تو بھارت شدید دباؤ کا شکار تھا لیکن انہوں نے ذمہ داری نبھاتے ہوئے پانڈیا کے ساتھ 21 رنز کی شراکت بنا کر ٹیم کو مشکل سے نکالنے کی بھرپور کوشش کی تاہم اس دوران پانڈیا ایک اونچا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو بھارت کا اسکور 6 وکٹوں پر 92 رنز تھا۔

دھونی نے پانڈیا کے بعد جدیجا کے ساتھ 116 رنز کی شان دار شراکت بناکر بھارت کے فائنل تک رسائی کے امکانات بھی روشن کردیے جبکہ جدیجا نے شان دار بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی نصف سنچری بنائی۔

جدیجا نے 59 گیندوں پر 4 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 77 رنز بنا کر آوٹ ہوئے بھارت کو جیت کے لیے مزید 32 رنز درکار تھے۔

دھونی بھارت کو جیت کے قریب لا کر 2016 کے اسکور پر تیز رننگ کرتے ہوئے مارٹن گپٹل کی شان دار فیلڈنگ کا نشانہ بنے جبکہ انہوں نے اپنی نصف سنچری بھی مکمل کر لی تھی۔

بھارت کو 49 ویں اوور میں دو نقصان برداشت کرنا پڑے جب دھونی 50 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد فرگوسن نے بھونیشور کمار کی وکٹیں بھی اڑا دیں یوں بھارت کو فائنل تک پہنچنے کی امیدیں دم توڑنے لگیں۔

قبل ازیں گزشتہ روز کی طرح نئے دن میں بھی بھارتی گیند بازوں نے کیویز کو رنز بنانے نہیں دیے اور پوری ٹیم مقرر 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز بنا سکی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے روس ٹیلر نے سب سے زیادہ 74 رنز بنائے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کین ولیمسن 67 اور ہینری نکلس 28 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

بھارت کی جانب سے بھونیشور کمار 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے سب سے کامیاب باؤلر رہے جبکہ جسپریت جمبرا، ہاردک پانڈیا، رویندرا جادیجا اور یوزویندر چہل ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔

جواب میں بھارتی ٹیم کے اہم ترین تین بلے باز روہیت شرما، ویرات کوہلی اور لوکیش راہل ایک ایک رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔

ٹیم کا مجموعہ 24 رنز پر پہنچا تو دنیش کارتھک بھی میٹ ہینری کا شکار بنے اور 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

ریشابھ پنٹ اور ہردک پانڈیا نے بیٹنگ کو سنبھالا لیکن 71 کے مجوعے پر مچلی سینٹر کی گیند پر ریشابھ پنٹ کولن ڈی گرینڈ ہوم کو کیچ دے بیٹھے۔

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے اس میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا جو ان کے لیے درست ثابت نہیں ہوسکا۔

ورلڈکپ کے دوران ناکامی کی شکار کیویز اوپننگ جوڑی اس میچ بھی ناکامی کا شکار ہوئی جہاں بھارتی باؤلرز نے اپنی بہترین باؤلنگ کے بدولت انہیں آزادانہ طریقے سے کھیلنے سے روکے رکھا۔

سیمی فائنل کے پہلے روز نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن اور ان کے ساتھی کھلاڑی محتاط حکمت عملی کے تحت رن بناتے رہے تاہم اس دوران ان کا رن اوسط انتہائی سست روی کا شکار رہا۔

کیویز اننگز کے 47ویں اوور کی پہلی گیند کے بعد بارش نے میچ روک دیا، تاہم بارش مسلسل جاری رہنے کی وجہ سے میچ کو ایک روز کے لیے ملتوی کردیا گیا۔