78

سرفراز کو برا بھلا کہنے والے کے خلاف کارروائی

لندن۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کپتان سرفراز احمد کو برا بھلا کہنے والے لڑکے کے خلاف کارروائی کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ائی سی سی) سے رابطہ کرلیا ہے۔

 ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی اور بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ انگلینڈ میں ہراسانی کے مختلف واقعات پیش آئے ہیں، کپتان سرفراز احمد کے ساتھ بھی ناخوشگوار واقعہ رونما ہوا ہے ہراسگی کے واقعات پر پی سی بی نے کھلاڑیوں کو سرگرمیاں محدود کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس صورتحال کے بعد پاکستانی ٹیم انتظامیہ نے کھلاڑیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر ہوٹل سے باہر نہ جائیں اور سیکیورٹی آفیسر کو بتائیں کہ وہ کہاں جانا چاہتے ہیں۔

 کھلاڑیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ زیادہ وقت ہوٹل میں رہیں اور کرکٹ پر فوکس کریں۔  خیال رہے کہ قومی ٹیم کے کپتان پر نازیبا جملے کسنے پر شدید عوامی ردعمل سامنے آیا ہے اور سوشل میڈیا پر لوگوں نے غم و غصے کا اظہار کیا ہے، وہیں نازیبا الفاظ کہنے والے نوجوان نے جھوٹ بول کر معافی مانگ لی ہے۔

 نوجوان کا کہنا ہے کہ اس نے ویڈیو ڈیلیٹ کردی تھی معلوم نہیں کیسے اپ لوڈ ہوگئی۔ آدھر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے جذباتی پریس کانفرنس میں سوشل میڈیا اور میڈیا کے بارے میں کھل کر اظہار خیال کیا۔