60

محسن خان نے کرکٹ کمیٹی کی چیئرمین شپ سے استعفی دے دیا

لاہور: کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین محسن خان نے عہدے سے استعفی دیدیا ہے۔   

محسن خان نے کرکٹ کمیٹی کی چیئرمین شپ سے استعفی دیدیا ہے، چیئرمین پی سی بی کے ساتھ ملاقات میں انہوں نے مزید کام جاری نہ رکھنے کی درخواست کی تھی جو کہ احسان مانی نے قبول کرلی ہے۔ ایم ڈی پی سی بی وسیم خان اب کرکٹ کمیٹی کے چئیرمین کے طور پر فرائض سر انجام دیں گے جب کہ وسیم خان کی سربراہی میں کرکٹ کمیٹی ورلڈ کپ کے بعد ٹیم کی کارکردگی پر رپورٹ تیار کرے گی۔