229

آسٹریلیا کا بنگلادیش کو 382 رنز کا ہدف

ناٹنگھم:  ورلڈ کپ کے 26ویں میچ میں آسٹریلیا نے بنگلادیش کو جیت کے لیے 382 رنز کا ہدف دے دیا۔

ناٹنگھم میں کھیلے جارہے میچ میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، کپتان ایرون فنچ اور ڈیوڈ وارنر نے اننگز کا آغاز کیا اور 121 رنز کا اوپننگ اسٹینڈ فراہم کیا، کپتان فنچ 53 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔

دوسری وکٹ پر وارنر اور عثمان خواجہ نے 192 رنز جوڑے اور مجموعے کو 313 تک پہنچایا، وارنر نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 166 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 14 چوکے شامل تھے جب کہ عثمان خواجہ 10 چوکوں کی مدد سے 89 بنا کر آؤٹ ہوئے۔

دونوں ٹیمیں آج ایونٹ میں اپنا چھٹا میچ کھیل رہی ہیں،آسٹریلیا 5 میں سے 4 کامیابیاں حاصل کرکے 8 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جب کہ نے 2 کامیابیاں سمیٹی ہیں البتہ ایک میچ بارش کی نذر ہونے کی وجہ سے بنگال ٹائیگرز 5 پوائنٹس کے پانچویں نمبر پر ہے۔