51

آسٹریلیا کا سری لنکا کو جیت کیلیے 335 رنز کا ہدف

لندن: ورلڈکپ کے بیسویں میچ میں دفائی چیمپئن آسٹریلیا نے سری لنکا کو جیت کے لیے 335 رنز کا ہدف دیا ہے۔ 

لندن کے اوول گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میگا ایونٹ کے 20ویں میچ کا ٹاس سری لنکن کپتان دیمتھ کرونارتنے نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، آسٹریلیا کی جانب سے کپتان ایرون فنچ اور ڈیوڈ وارنر نے اننگز کا آغاز کیا، پچھلے میچ کے سنچری میکر وارنر 26 رنز بناکر پویلین واپس لوٹ گئے، عثمان خواجہ بھی 10 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

کپتان ایرون فنچ نے اسٹیون اسمتھ کے ساتھ ملکر اسکور بورڈ کو آگے بڑھایا اس دوران اسمتھ نے اپنی نصف سنچری اور فنچ نے اپنی سنچری مکمل کی، اسمتھ 73 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ کپتان فنچ نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 153 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 15 چوکے اور 5 چھکے شامل ہیں۔

شان مارش صرف 3 رنز کے مہمان ثابت ہوئے اور وکٹ کیپر بیٹسمین الیکس کیرے بھی 4 رنز ہی بناسکے تاہم گلین میکس ویل نے 46 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ سری لنکا کی جانب سے اسیرو اڈانا اور ڈی سلوا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔