223

بھارت میں موجود پاکستانیوں کی املاک نیلام کرنیکا فیصلہ 

نئی دہلی۔بھارتی حکومت نے 9ہزار4سو سے زائد لوگوں کی دس کھرب روپے سے زائد مالیت کی املاک نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ۔ ان میں بیشتر پاکستانیوں کی املاک شامل ہیں جنہیں وہ تقسیم برصیغیر کے وقت اور بعد کے ادوار میں پیچھے چھوڑ آئے تھے اور اب انہیں دشمنوں کی املاک قراردیتے ہوئے نیلام کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ نے ان املاک کی نشاندہی شروع کردی ہے ۔

یہ اقدام بھارتی حکومت کی طرف سے 49سال پرانے اینیمی پراپرٹی ترمیمی ایکٹ میں ترمیم کے بعد سامنے آیا ہے جس کے تحت تقسیم کے دوران یا اس کے بعد پاکستان اور چین ہجرت کرجانیوالوں کے رشتہ داروں کا انکی زمینوں یااملاک پر کوئی حق نہیں ہو گا۔ بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کو حال ہی میں ایک اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ اس ترمیم کے تحت 6ہزار 289املاک کا سروے مکمل کیاگیا ہے جبکہ باقی 2ہزار991جائیداروں کا سروے کیاجائیگا ۔

ایک اندازے کے مطابق ان 9ہزار 4سو املاک کی قیمت دس کھرب سے زائد ہے جنہیں دشمنوں کی املاک قراردیتے ہوئے نیلام کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔