348

جنت مرزا نے تمام پاکستانی اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا

فیصل آباد: پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے سوشل میڈیا پر مقبولیت کی دوڑ میں تمام بڑی اداکاراؤں کو شکست دے دی۔

 

جنت مرزا کے مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر فالوورز کی تعداد 25 ملین ہوگئی ہے جس کے بعد وہ پاکستان کی واحد شخصیت بن گئی ہیں جن کے کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر 25 ملین فالوورز ہیں۔

ٹک ٹاکر نے اپنی اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرنے کے لیے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ ٹک ٹاک پر 25 ملین فالوورز حاصل کرنا میرے لیے ایک بڑا سنگِ میل ہے، میں بہت زیادہ خوش ہوں۔

جنت مزرا نے اپنی ٹک ٹاک فیملی سے مخاطب ہوتے ہوئے مزید کہا کہ جو بھی میرے 25 ملین فالوورز کا حصہ ہیں، میں اُن سب سے بہت محبت کرتی ہوں۔

jm2

واضح رہے کہ پاکستانی اداکاراؤں میں سوشل میڈیا پر سب زیادہ مقبول اداکارہ ہانیہ عامر ہیں جن کے انسٹاگرام پر 14 ملین سے زائد فالوورز ہیں جبکہ عائزہ خان انسٹاگرام پر 14 ملین فالوورز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

 

جنت مرزا کے دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی بات کی جائے تو اُنہیں انسٹاگرام پر 5 ملین سے زائد مداحوں نے فالو کیا ہوا ہے جبکہ اُن کے یوٹیوب چینل پر دو لاکھ 22 ہزار سبسکرائبرز ہیں۔