178

سناکشی اور مسلمان لڑکے کی شادی پر بھارت میں احتجاج، شتروگھن سنہا پھٹ پڑے

حال ہی میں معروف بھارتی اداکارہ سناکشی سنہا اور مسلمان اداکار ظہیر اقبال کی شادی نے جہاں سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی تھی، وہیں اب بھارتی انتہا پسند اداکارہ اور مسلمان اداکار کے خلاف میدان میں آ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر پٹنہ میں بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے مسلمان نوجوان سے شادی کرنے پر شتروگھن سنہا کے آبائی علاقے میں احتجاج کیا گیا ہے۔

سیاستدان اور اداکار شتروگھن سنہا کی جانب سے بھی اس حوالے سے ردعمل دیا گیا ہے، جبکہ وہ مظاہرین پر پھٹ پڑے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پیر کے روز ہندو شیو بھوانی سینا نامی تنظیم کی جانب سناکشی اور ظہیر کی شادی کو ’لو جہاد‘ قرار دیتے ہوئے احتجاج کیا ہے۔

جبکہ تنظیم کی جانب سے اداکار کو دھمکی دیتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ یا تو ہمیں سپورٹ کریں یا پھر اپنے بچوں کے نام تبدیل کریں۔

سناکشی سنہا کو دھمکی دیتے ہوئے تنظیم کا کہنا تھا کہ اداکارہ کبھی پٹنہ نہ آئے، دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ بچپن سے لے کر آج تک سناکشی سنہا پٹنہ کبھی آئی ہی نہیں ہیں۔

دوسری جانب اداکار شتروگھن سنہا نے بھی ردعمل دیا ہے، اور کہا کہ ’آنند بخشی صاحب نے کیا خوب لکھا ان مظاہرین کے بارے میں، کچھ تو لوگ کہیں گے، لوگوں کا کام ہے کہنا۔

ساتھ ہی شتروگھن سنہا کا کہنا تھا کہ کہنے والے اگر بےکار بنا کام کاج کے ہوں تو کہیں ہی کام بن جاتا ہے۔ میری بیٹی کو کوئی غیر قانونی اور غیر آئینی کام نہیں کیا ہے۔

شادی ایک نجی فیصلہ ہے، کسی کو اس حوالے سے تبصرہ کرنے کا حق نہیں ہے۔ احتجاج کرنے والوں کو میں یہ ہی کہوں گا، جاؤ زندگی جیو، جاؤ اپنی زندگی میں کچھ کام کرو، اور کچھ نہیں کہنا۔