83

فن لینڈ انسانوں کے لیے برڈ فلو ویکسین تیار کرنے والا پہلا ملک بن گیا

فن لینڈ کا آئندہ ہفتے برڈ فلو ویکسینیشن شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ اس حوالے سے فن لینڈ کی طبی حکام نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ فن لینڈ انسانوں کے لیے برڈ فلو ویکسین بنانے والا پہلا ملک بن جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 10,000 افراد کے لیے ویکسین خریدی گئی ہے، جن میں سے ہر ایک دو انجیکشن پر مشتمل ہے۔

آسٹریلیائی کمپنی نے رائٹرز کو ایک بیان میں کہا کہ فن لینڈ ویکسین تیار کرنے والا پہلا ملک ہوگا۔

فنش انسٹی ٹیوٹ برائے صحت اور بہبود (THL) نے اس حوالے سے ایک بیان میں کہا کہ مذکورہ ویکسین 18 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کو پیش کی جائے گی جنہیں ایویئن انفلوئنزا (ـAvian Influenza) سے زیادہ خطرات کا درپیش ہیں۔

اس کے پھیلاؤ سے انسانوں میں بھی ہلاکتوں کا تناسب بہت بلند ہے۔

برڈ فلو کے H5N1 پھیلاؤ نے حالیہ برسوں میں عالمی سطح پر کروڑوں مرغیوں کو ہلاک کیا، اور یہ امریکا میں گائے سمیت دیگر دودھ دینے والے جانوروں اور بعض صورتوں میں انسانوں میں بھی تیزی سے پھیل رہا ہے۔

تاہم فن لینڈ حکام نے بتایا کہ ابھی تک وہاں انسانوں میں اس وائرس کا پتہ نہیں لگایا جا سکا۔

اس سے قبل عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا تھا کہ دنیا بھر میں برڈ فلو کی وبا انسانوں میں بھی بہت تیزی سے پھیل سکتی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے چیف سائنٹسٹ جرمی فیرار نے برڈ فلو کے ویریئنٹ A(H5N1) کو ’گلوبل زونوٹک اینیمل پینڈیمک‘ سے تعبیر کیا ہے۔