87

معروف امریکی اسٹار پاکستانی گلوکاروں کی مداح

معروف ہولی وڈ اسٹار جاڈا پنکیٹ اسمتھ پاکستانی گلوکاروں کی مداح ہیں اور صوفی موسیقی سننا پسند کرتی ہیں۔

جیڈا اسمتھ ادکارہ اور گلوکارہ ہونے کے ساتھ معروف اداکار ول اسمتھ کی اہلیہ بھی ہیں اور ایک حالیہ انسٹاگرام پوسٹ میں انہوں نے عابدہ پروین اور راحت فتح علی خان کے کوک اسٹوڈیو کے گانے کو شیئر کیا۔

انہوں نے لکھا 'عابدہ پروین اور راحت فتح علی خان صوفی موسیقی کے لیے میری دو پسندیدہ آوازیں ہیں، اس گانے چھاپ تلک کو یوٹیوب پر جاکر دیکھیں، یہ بہت خوبصورت ہے'۔

انہوں نے ان دونوں کو اپنا پسندیدہ قرار دیا اور اس پووسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر پاکستانی صارفین نے جاڈا کے خیالات کو سراہا۔

ایک صارف نے امریکی اداکارہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کو مثبت انداز سے پیش کرنا اچھا لگا، خصوصاً اس وقت جب میڈیا اور مخالف ممالک ملک کے بارے میں منفی خبریں پھیلارہے ہیں'۔

اردو نہ سمجھنے والے افراد نے بھی اس پوسٹ کے بعد گانے کو سراہا ۔

ایک لکھا کہ میں زبان تو نہیں سمجھ پارہی مگر اس کی روح اور نبض کو محسوس کررہی ہوں، ایسی موسیقی خوبصورت ہوتی ہے۔