126

ماہرہ خان کا ہدایت کاری کے میدان میں قدم رکھنےکا اعلان

کراچی: ماہرہ خان نے لالی ووڈ اور بالی ووڈ میں اداکاری کے بعد اب ہدایت کاری میں بھی قدم رکھنے کا اعلان کردیا۔

گزشتہ روز ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ آسک ماہرہ خان سیشن کے دوران ماہرہ کے چاہنے والوں نے ان سے دلچسپ سوالات کیے۔ ماہرہ خان نے ناصرف تمام پرستاروں کے جوابات دئیے بلکہ اپنے مستقبل کے منصوبوں سے بھی آگاہ کیا۔

دیپ باسو نامی ٹوئٹر صارف نے سیشن کے دوران ماہرہ خان سے سوال کیا کہ ماہرہ آپ ہدایت کاری کے میدان میں کب قدم رکھ رہی ہیں؟ اور اپنی پہلی فلم کی ہدایات کب دیں گی؟ ماہرہ نے اس سوال کا مثبت جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ اگلے سال ہدایت کاری کے میدان میں قدم رکھیں گی۔ تاہم ماہرہ نے اس حوالے سے مزید کچھ نہیں بتایا کہ وہ کون سی فلم کی ہدایات دیں گی اور فلم میں کون سے فنکاروں کو کاسٹ کیا جائے گا۔