127

دمے کے دورے کی قبل ازوقت خبردینے والا اسٹیکر ​​​​​​​

سان فرانسسكو: ایک کم خرچ اور مؤثر اسمارٹ اسٹیکر بنایا گیا ہے جو دمے کےدائمی مریضوں کو سانس کے کسی دورے سے قبل ہی خبردار کرسکتا ہے دلچسپ بات یہ ہے کہ اسٹیکر نما سینسر بچوں کے مشہور کھلونے سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے۔

شرنکی ڈِنک نامی پلاسٹک کےکھلونے ایک عرصے سےمشہور ہیں جو ایسے پلاسٹک اسٹیکر ہوتے ہیں جنہیں گرم کیا جائے تو وہ سکڑتے جاتے ہیں۔ یعنی جتنا گرم کرتے ہیں وہ اتنے ہی چھوٹے ہوتے جاتے ہیں اور انہیں کاٹنے سے قبل رنگ بھی کیا جاسکتا ہے۔

شرنکی ڈِنک کی طرز پر بنائے گئے اسٹیکر کو ایک بہت بارک دھاتی شیٹ سے چپکایا گیا ہے جو سکڑنے کی خبر دینے والا سینسر ہے اور سانس لیتے دوران جسم کے سکڑنے اور پھیلنے کا ڈیٹا لے کر اسے اسمارٹ فون تک بھیجتا رہتا ہے۔ ڈیٹا بھیجنے کے لیے اس میں وائی فائی کا نظام لگایا گیا ہے۔ اس طرح جیسے ہی سانس لینے میں معمولی تبدیلی ہوتی ہے یہ آلہ فوری طور پر خبردار کرتا ہے۔ عموماً دمے کے دائمی مریضوں میں پہلے سانس بے ترتیب ہوتا ہے اور اس کے بعد انہیں دمے کا دورہ پڑجاتا ہے۔