جسمانی وزن میں کمی لانا کوئی آسان کام نہیں، مگر بیشتر افراد اس بات سے واقف نہیں چند غذائیں اس مقصد کے حصول میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔
اور یہ سب چیزیں آپ کے کچن میں موجود ہوتی ہیں بس انہیں استعمال کرنے کا طریقہ اپنانے کی ضرورت ہوتی ہے۔
ان چیزوں کو رات کو سونے سے پہلے مشروب کی شکل میں پینا فائدہ مند ثابت ہوتا ہے، جبکہ جسمانی توانائی بھی بڑھتی ہے۔ جس کا طریقہ استعمال درج ذیل ہے۔
اجزائ
ایک کھیرا
تھوڑا سا دھنیا
ایک لیموں
ایک کھانے کا چمچ کدو کش کی ہوئی ادرک
ایک کھانے کا چمچ ایلو ویرا جوس
آدھا گلاس پانی
طریقہ کار
تمام اجزاءکا بلینڈر میں جوس نکالیں اور سونے سے قبل پی لیں۔ ایک ماہ تک یہ معمول برقرار رکھیں اور پھر ایک ہفتے کا وقفہ لیں، اس کے بعد اگر ضرورت ہو تو اس عمل کو پھر دہرائیں۔
فائدہ
یہ مشروب نیند کے دوران چربی گھلانے میں مدد دیتا ہے مگر اگلے دن بھی اس عمل کو جاری رکھتا ہے۔
اگر اس مشروب کے ساتھ 30 منٹ کی ورزش جیسے جاگنگ، سیڑھیاں چڑھنا، سائیکلنگ اور سوئمنگ میں سے کسی کو عادت بنالیں تو چربی گھلنے کا عمل زیادہ تیز ہوسکتا ہے۔
اور ہاں مشروب کے ذریعے چربی گھلانے کے ساتھ ایک چیز کا خیال رکھنا ہے کہ کیلوریز کا استعمال کم کردیں۔