340

اداکارہ میرا دبئی کے ہسپتال میں زیر علاج

لاہور۔ معروف اداکارہ میر اصحت کی خرابی کے باعث دبئی کے ہسپتال میں داخل ہوگئیں۔اداکارہ میرا کی جانب سے انسٹاگرام پر ہسپتال کے بستر کی تصویر شیئر کی گئی ہے۔ میرا نے بتایا کہ وہ دبئی کے امریکن ہسپتال میں داخل ہیں جہاں ان کے کچھ ٹیسٹ کیے گئے لیکن اب وہ صحتمند ہیں۔ 

انہیں تھکاوٹ اور طبیعت بوجھل ہونے کی وجہ سے ہسپتال لایا گیا تھا۔ اداکارہ نے ہسپتال میں موجود سہولیات اور ڈاکٹرز کی بھی تعریف کی۔