پشاور۔سوائن فلو کے شبہ میں 2مریضوں کو پشاور کے نجی ہسپتال میں داخل کردیاگیاہے ان مریضوں میں ایک افغان مہاجراوردوسرافاٹا کا باشندہ ہے ادھرسوائن فلو کے خطرات کے پیش نظر محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے صوبے میں پہلے سے ہی ایمرجنسی نافذ کی ہے ۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز حیات آباد میں واقع پرائیویٹ ہسپتال میں دومریضوں کو سوائن فلو کے شبہ میں داخل کیاگیاہے جن کے خون کے نمونے حاصل کر لئے گئے ہیں واضح رہے کہ پنجاب میں سوائن فلو وائرس کے باعث اب تک 19افراد جاں بحق ہو چکے ہیں سوائن فلو وائرس پنجاب کے جنوبی اضلاع میں پایا گیا ہے یہ وائرس ان اضلاع سے ڈیرہ اسماعیل خان کے راستے خیبر پختونخوا میں پھیلنے کے خدشات ظاہر کئے گئے ہیں۔
248