123

ملالہ سے ملاقات میرے لیے اعزاز کی بات ہوگی، شاہ رخ خان

 ملالہ یوسف زئی کی ملاقات کی درخواست پر شاہ رخ خان نے مثبت ردعمل دیا۔  بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی سے جلد ملاقات کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ملاقات میرے لیے اعزاز کی بات ہو گی۔

بالی ووڈ کے کنگ خان اور ملالہ یوسف زئی کے درمیان ملاقات برطانوی یونیورسٹی آکسفورڈ میں متوقع ہیں جہاں شاہ رخ خان طالب علموں سے اپنے تجربات اور مشاہدات سے متعلق تبادلہ خیال کریں گے اور طالب علموں کے  سوالوں کے جواب دیں گے۔