123

زرین خان نے فخرزمان سے مبینہ تعلقات پر خاموشی توڑدی

ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکارہ زرین خان نے پاکستانی کرکٹر فخر زمان کے ساتھ تعلقات کی تردید کردی۔

بھارتی میڈیا میں ان دنوں اداکارہ زرین خان اور پاکستانی کرکٹر فخر زمان کے حوالے سے افواہیں گردش کررہی ہیں کہ زرین خان فخر زمان کی محبت میں مبتلا ہوگئی ہیں۔ ایک بھارتی ویب سائٹ نیوز ون انڈیا کے مطابق اداکارہ زرین خان پاکستانی کرکٹر فخر زمان کو دل دے بیٹھی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زرین خان کو فخر زمان کا لُک، ہیراسٹائل اور ان کے کھیلنے کا انداز بہت پسند ہے اوریہی وجہ ہے کہ زرین خان پاکستان کے ابھرتے ہوئے کھلاڑی پر اپنا دل ہار بیٹھیں۔ دوسری جانب زرین خان نے ٹوئٹر پر بھارتی میڈیا کی اس خبر کو جھوٹی اور بکواس قرار دیتے ہوئے اپنے اور فخر زمان کے درمیان تعلقات کی تردید کردی۔

Zareen Khan@zareen_khan

Bullshit !

News1India@news1_india

सानिया के बाद बॉलीवुड की ये खूबसूरत अ भिनेत्री भी इस पाक क्रिकेटर पर है फिदा https://www.news1india.in/after-sania-these-beautiful-bollywood-actresses-are-also-on-this-culinary-cricketer/ … @news1_india @zareen_khan @BollywoodHonk

6:43 PM - Oct 4, 2018

Twitter Ads info and privacy

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی زرین خان اور سابق پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی کے درمیان تعلقات کی خبریں میڈیا میں گردش کرچکی ہیں۔