ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکار شاہد کپور اوران کی اہلیہ میرا راجپوت کے گھر ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے اور دونوں دوسرے بچے کے والدین بن گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ شام میرا راجپوت کو ممبئی کے ہندوجا اسپتال لے جایا گیا جہاں انہوں نے بیٹے کو جنم دیا۔ اداکار شاہد کپور، ایشان کھتر اور ان کی والدہ نیلیما عظیم بھی ان کے ساتھ تھیں۔
واضح رہے کہ میرا اور شاہد کپور 2015 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، شادی کے ایک سال بعد دونوں کے یہاں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کانام میشا کپور ہے، میشا اب دوسال کی ہوچکی ہے۔ رواں سال کی ابتدا میں شاہد کپور نے انسٹاگرام پر اپنے گھر دوسرے ننھے مہمان کی آمد کی اطلاع دی تھی۔