224

شاہ رخ خان نے سلمان خان کو اداکاری کا سبق پڑھادیا

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے دبنگ اداکار سلمان خان کو اداکاری کا سبق پڑھادیا۔

حال ہی میں شاہ رخ خان اوراداکارہ رانی مکھرجی نے سلمان خان کے مقبول ترین گیم شو ’’دس کا دم‘‘ میں شرکت کی۔ گیم میں شرکت کے دوران جہاں شاہ رخ نے سلمان کے مشکل سوالوں کے جوابات دیے وہیں سلمان خان کو اداکاری کا سبق بھی پڑھایا۔

شاہ رخ خان بالی ووڈ میں رومینٹک اداکار کے طور پر مشہور ہیں اور ان سے بہتر رومینٹک اداکاری سلمان خان بھی نہیں کرتے لہٰذا شاہ رخ نے سلمان کو رومینٹک اداکاری کا سبق پڑھایا۔

تاہم شاہ رخ خان کی ہدایت کے باوجود سلو میاں رومینٹک اداکاری کرنے میں ناکام رہے، یہ سب  دیکھ کر اداکارہ رانی مکھرجی بھی اپنی ہنسی قابو میں نہ رکھ سکیں۔