پاکستان کی صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان نے بھی سوشل میڈیا پر بھرپور انٹری دے دی ہے ۔ ماہرہ خان نے اپنے فیس بک اور انسٹا گرام سمیت تمام سوشل میڈیا کے رابطوں کی سائیڈ پر اپنے اکاﺅنٹس بنا لیے ہیں۔
انہوں نے اس حوالہ سے ایک پروفیشنل ٹیم کا بھی انتخاب کیا ہے جو ان کے تمام سوشل میڈیا اکاﺅنٹس کو چلائیں گے۔ ماہرہ خان کے مطابق سوشل میڈیا بھی آمدنی کا ایک بڑا ذریعہ ہے
اور اس سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔ پاکستان میں ابھی اس حوالے سے کام نہیں ہوا اور نہ ہی زیادہ آگاہی ہے لیکن آنے والے دنوں میں یہ میڈیا انتہائی مضبوط اور پیشہ کمانے کا بڑا ذریعہ بھی ہوگا۔