110

عید الضحیٰ پر پاکستانی سینماگھروں کی رونقیں بحال

 شہر میں عید کے موقع پر شہریوں نے سینماؤں کا رخ کیا اور بڑی تعداد میں لوگ فلموں کو دیکھنے کے لئے آئیں شہر کے نواحی علاقوں اوردوسرے اضلاع سے آئے ہو ئے رش کو دیکھ کر سینماؤں کے ٹکٹ بھی بلیک میں فروخت ہوتے رہے ۔ عید کے پہلے ، دوسرے روز فلم بینوں کی بڑی تعداد نے پشاورکے سینماء گھروں کا رخ کر لیا تھا۔

عید کا موقع ہو اور فلم بین سینماء کا رخ نہ کرے یہ نہیں ہو سکتا ہے پشاور کے سینماء گھر شائقین سے بھر ے رہے ۔ عیدکے دنوں میں پارکوں ، سیاحتی مقامات کی رونقیں تو بحال ہوتی ہیں تاہم سینماؤں کی رونقیں بھی بحال ہو جاتی ہیں ۔ سی ڈیز مارکیٹوں میں بھی شہریو ں کا رش لگا رہا ۔