314

پاک بھارت بات چیت سے مسائل حل کریں ٗ شبانہ اعظمیٰ

ممبئی ۔بالی ووڈ اداکارہ شبانہ اعظمیٰ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں جنگ نہیں ہونی چاہیے‘مسائل جنگ سے نہیں بات چیت کے ذریعے حل کرنے چاہیں۔بدھ کو ممبئی ایئر پورٹ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نامور بالی وڈ اداکارہ شبانہ اعظمیٰ کا کہنا تھا کہ جنگ کوئی حل نہیں۔

بات چیت اور رابطوں کے ذریعے ہمیں تنازعات حل کرنے ہوں گے‘پاک بھارت جنگ نہیں ہونی چاہیے‘کیونکہ یہ جنگ دونوں ممالک کیلئے بہت زیادہ نقصان دہ ہوسکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارتی عوام کے درمیان رابطے موثر ہونے چاہئیں۔ہمیں آپس میں بات چیت کو فروغ اور خیالات کا تبادلہ کرتے رہنا چاہیے۔